مقبوضہ جموں و کشمیر
حضرت بل میں آتشزدگی کے واقعے میں خاتون زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے حضرت بل میں آج آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک خاتون شدید طور پر جھلس گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ حضرت بل میں ایک رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوئی جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔






