IndoPakWar

سائبر حملہ: بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیاب ہائبرڈ حکمت عملی

اسلام آباد:پاکستان نے ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹ (اے پی ٹی) گروپس سے منسلک سائبر حملوں کے ذریعے بھارتی انفراسٹرکچر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین ایکسپریس کے خصوصی نمائندے مکیش رنجن نے اپنی ایک رپورٹ میںکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ”ڈانس آف ہلیری“ جیسے انتہائی مہلک سافٹ ویئرکا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 15 لاکھ سائبر حملے کیے ہیں۔ یہ پیشرفت سائبر وارفیئر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور دو طرفہ تنازعہ میں سائبر ڈومین کے پہلے اہم استعمال کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے میدان جنگ کو ڈیجیٹل دائرے میں وسعت ملتی ہے۔
ان سائبر حملوں کے ساتھ آپریشن بنیان المرسوس کی کامیابی، جدید تنازعات میں سائبر ڈومین کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔
سائبرسیکیوریٹی ماہرین نے بتایا ہے کہ ”ڈانس آف ہلیریاور ملٹری سے کالز“ جیسے مالویئرز(سافٹ ویئر) کے ذریعے بھارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا مقصد پاکستان کی وسیع سائبر حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر حساس معلومات کو اکٹھا کرنا تھا۔ بھارت اس ساری صورتحال کا مقابلہ کرنے میں مجموعی طور پر ناکام رہا۔پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے 70 فیصد پاور گرڈ کو غیر فعال کر دیا تھا، جس سے پاکستان کی سائبر اسٹرائیک کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button