انسانی حقوق

ظفر قریشی کی اسلام آباد میں مسجد اقصی کے امام سے ملاقات : تنازعہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین اور برطانیہ میں مقیم سرکردہ کشمیری رہنما ظفر احمد قریشی نے کہاہے کہ بھارتی ظلم وبربریت کا سامنا کرنے کے باوجود کشمیری مسلمان ارض فلسطین کے اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ صہیونی اسرائیلی درندگی کی مذمت میں پیش پیش ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ظفر احمد قریشی نے اسلام آباد میں مسجد اقصی کے امام شیخ میمن اسد تمیمی سے ملاقات کے دوران کہاکہ آج جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام دس لاکھ مسلح بھارتی فوجیوں کے نرغے میں ہیں اور بھارتی فوجی بربریت اہل کشمیر کو قدم قدم پر پریشان کررہی ہے اور ان کی زندگی کو اجیرن بناچکی ہے ، اس کے باوجود کشمیری مسلمان مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ کے کھڑے ہیں اوراسرائیلی مظالم کی مذمت میں پیش پیش ہیں۔ملاقات میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین بھی موجود تھے۔دونوں رہنمائوں نے امام مسجد اقصی کیساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں مقبوضہ خطوں میں برہمن اور صہیونی سامراج معصوم کشمیری اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بن کر بدترین غفلت اور مجرمانہ کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نہ کشمیری اور نہ ہی فلسطینی عوام ان ظالم اور جابر قوتوں کے سامنے سرنگوں ہونگے بلکہ وہ عظیم اور لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔انہوں نے غزہ میں اہل فلسطین کی بیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ قربانیاں امت مسلمہ کی سوئی ہوئی قیادت کو بیدار کرنے کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے اہل کشمیر اور اہل فلسطین کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برہمن اور صہیونی سامراج مسلمانوں کو قتل کرنے میں آپسی ہم آہنگی رکھتے ہیں اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کو اسرائیلی ڈورنز کی فراہمی اسکا واضح ثبوت ہے۔ ملاقات میں مل کر کام کرنے اور مسئلہ کشمیر و مسئلہ فلسطین کو ہر عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ملاقات میں جہاں مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور ہر میدان میں کامیابی کیلئے دعا کی گئی وہیں پاک افواج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت اور بروقت فیصلوں کو سراہا گیا۔ملاقات میں کہاگیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔امام مسجد اقصی نے دونوں کشمیری ر ہنمائوں کی اہل فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button