بھارت
مدھیہ پردیش:ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد، ایک جانبحق
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریزن میں ہندو تو اغنڈوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ایک مسلم نوجوان جانبحق جبکہ دوسرا ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نام نہاد گاﺅ رکھشکوں نے مہ گاﺅں میں مسلم نوجوانوں پر اس وقت وحشیانہ حملہ کیا جب وہ مویشی منتقل کر رہے تھے ۔ غنڈوں نے ان پر گائے منتقل کرنے کا الزام عائد کیا اور انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ قریب المرگ ہو گئے۔
پولیس نے بعد ازاںدونوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں جنید نامی نوجوان قریبا دو ہفتوں تک وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت بھی انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ 5جون کو پیش آیا ہے۔






