پاکستان

پاکستان نے جارحیت، سفارتکاری اور بیانیہ کی جنگ میں بھارت کو شکست دی ، بلاول بھٹو زرداری

دنیا نے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر پاکستان کے بیانیہ کو پذیرائی دی

اسلام آباد:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت، سفارتی اور بیانیہ کی جنگ میں اسے شکست دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ ، امریکہ ، یورپ اور لندن میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی سربراہی کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے عسکری اور سفارتی ہر محاذ پر بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو پائیدار مذاکرات کی طرف آنا ہو گا۔ اس کے بغیر دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے خطرات مزید وسیع ہوں گے۔دنیا نے پاکستان کے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے۔ بلاول نے کہاکہ ہم نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کوبین الاقوامی سطح پر اٹھایا جسے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے بعد اسکے 6جہاز مارگرائے اور اسے منہ توڑ جواب دیا۔ مسئلہ کشمیر آج عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ کشمیریوں کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکی صدر اور دیگر دنیا بھی تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی بات کرتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں غزہ میں اسرائیلی پالیسی پر من و عن عمل پیرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خاتمہ کی بھارتی دھمکی کو غیر قانونی قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہد عالمی معاہدہ ہے،جو بھارت کسی طور پر یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے حصے کے پانی اور دریا پر قبضہ کرتا ہے تو اس اقوا م کو پاکستان کے خلاف جنگ سمجھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی پاسداری نہیں کریگا تو چھ دریائوں کا پانی پاکستان کے حصے میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی پلس، آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج کی مخالفت کی لیکن اسے ہر محاذ پر شکست ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہاقوام متحدہ میں پاکستان نے اپنا موقف پیش کیا، بھارت نے بھی اپنا موقف پیش کیا،اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے معاملات کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی سربراہی کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے بہترین اتحادی قراردیا اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا اعلان کرایا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہرانہ دیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی جو پاکستان کی سفارتی پالیسی کی فتح ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button