IndoPakWarپاکستان

بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا جواب بے رحمانہ ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر 

راولپنڈی :
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان کی جانب سے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور کسی بھی قسم کی سنگین کشیدگی پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا نیا محاذ کھول سکتا ہے، تو یہ اس کی سنگین غلط فہمی ہے جو پورے خطے کو نقصان پہنچائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا جیسے عالمی طاقتیں بھارت کے خطرناک عزائم کو جوہری تناظر میں سمجھنے لگی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو "اندرونی معاملہ” قرار دے کر اپنی بھاری فوج کے ذریعے کشمیری عوام کو ہراساں کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مرضی سے ہی حل ہونا چاہیے۔سکائی نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بڑی مسلح افواج کے باوجود عسکری سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button