چھاپے
کپواڑہ : بھارتی پولیس کا جماعت اسلامی کے رکن کی رہائش گاہ پر چھاپہ
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں جماعت اسلامی (جے آئی) کے ایک رکن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع میںہندواڑہ کے علاقے بگٹ پورہ نیو کالونی کے رہائشی محمد امین شاہ کے گھر پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی “ کے تحت چھاپہ مارا ۔
پویس نے گھر میں گھس کو تلاشی لی اورجائیداد کی دستاویزات ، دینی کتب، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے۔یاد رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔







