پاکستان

بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: مرکزی مسلم لیگ

لاہور: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعدبھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،صدر پنجاب محمد سرور چوہدری اور انجینئر حارث ڈارنے لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہاکہ آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی کے بعد مودی حکومت خوارج جیسے دہشتگرد گروہوں کو اسلحہ ، پیسہ اور تربیت دے کر پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے، لیکن پاکستانی مسلح افواج نے ہمیشہ ثابت کیا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے بھارتی دہشت گردی و تخریب کاری کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی مسلم لیگ قوم کو بھارتی مذموم سازشوں کے خلاف متحد و بیدار کرے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہاکہ پاک افغان سرحدپر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی دراندازی کی کوشش کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاک بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری دہشت گردی میں بھارت کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک براہِ راست ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حساس علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں،بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینے اور پاکستان کو داخلی طور پر کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا ایجنڈا پاکستان میں خوف، بے یقینی اور بدامنی کی فضا پیدا کرنا ہے ،تاہم پاکستانی قوم متحد ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عوام نے غیر معمولی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیاکہ وہ بھارت کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button