جائیداد ضبط

قابض حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے ضلع بڈگام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے جو جائیدادیں ضبط کی ہیں ان میں ضلع کے علاقوں ہروانی ، چیوہ اورکھاگ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد چوپان کا دو منزلہ رہائشی مکان، محمد یوسف ملک کا دومنزلہ مکان اور05 کنال13مرلہ اراضی اور بلال احمد وانی کی 19.5مرلہ زرعی اراضی شامل ہے۔ بی جے پی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنا اورعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرناہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button