پاکستان

پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دئے

اسلام آباد:
پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز دعوے کومسترد کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکمرانوں کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی رہنمائوں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی ایک کوشش ہیں۔ پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔6اور7مئی کی درمیانی شب بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا جبکہ پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران کواپنی ع کو گمراہ کرنے کے بجائے جنگ میں ہونے والا اپنا نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں۔ وزیراعظم پاکستان کی شفاف آزادانہ تحقیقات کی پیش کش بھارت نے مسترد کی تھی۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اور خود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا۔ مئی 2025میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان لوک سبھا بحث کے آغازکے موقع پر ہی کیوں مارے گئے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button