بھارت
چھتیس گڑھ : دھماکے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی
بیجاپور:
شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک دھماکے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع بیجاپور کے علاقے اندراوتی نیشنل پارک میں مائونوازباغیوں کی طرف سے نصب کیاگیادھماکہ خیرمواد پھٹنے سے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کا ایک اہلکارہلاک جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے۔یہ دھماکہ گزشتہ روز بھارتی پولیس اورپیراملٹری اہلکاروں کی محاصرے اور تلاشی کی دوران ہوا ۔







