اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں بھارتی پروازوں پر عائد پابندی میں 23ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں سمیت بھارتی ائیر لائنز کے تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس پابندی کا اطلاق بھارت کے زیر ملکیتی یا لیز پر حاصل کئے گئے فوجی اور سول طیاروں پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ 22اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کی طرف سے اسکا منہ توڑ جواب دینے کے بعد سے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند ہے، جسے وقفے وقفے سے بڑھایا جارہا ہے۔ اس مسلسل بندش کے باعث بھارتی سرکاری اور نجی ایئر لائنز کو اب تک ربوں روپے کانقصان ہوچکا ہے ۔




