بھارتی مصنوعات پر امریکاکے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق، مجموعی شرح 50 فیصدہوگئی

نئی دلی: بھارتی مصنوعات پر امریکاکے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے، اب ٹیرف کی مجموعی شرح 50 فیصدہوگئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹیرف سے متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناو¿ بڑھنے کا خدشہ ہے۔امریکا کی جانب سے اعلان کردہ 25 فیصد اضافی ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا، امریکی ہوم لینڈسکیورٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف روس یوکرین جنگ میں بھارت کی جانب سے روس کی حمایت کے جواب میں لگایاگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ 6 اگست کو روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں کیونکہ وہ روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔




