بھارت

50برس تک حکمرانی کا امیت شاہ کا بیان دراصل بی جے پی کی انتخابی ہیرا پھیری کی دلالت کرتا ہے، راہول گاندھی

پٹنہ: کانگریس کے مرکزی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حز ب اختلاف راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کا مزید چالیس پچاس برس تک بی جے پی کی حکمران کا بیان دراصل اس جماعت کی انتخابی ہیرا پھیری کی دلالت کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے بہار کے علاقے مدھوبنی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آئین کی حفاظت کے لیے اپنے ووٹ کے حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ووٹنگ کا حق ضائع ہو جائے تو آئین کا تحفظ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں انتخابی فہرستوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن دونوں کو بے نقاب کردیاہے، ریاست میں 65 لاکھ ووٹروں کے نام حذف کر دیے اور اب وہ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے 65 لاکھ ووٹرشامل کریں گے۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ نہ ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور نہ ہی امیت شاہ نے ان کے ”ووٹ چوری “کے الزامات کا جواب دیا ۔ انہوںنے کہا کہ آر ایس ایس کو آئین کا کوئی احترام نہیں ہے، جو سب کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button