بھارت

بھارت:مسلمان خاندان کو مکان فروخت کرنے پر ہندوتوا گروپوں کا احتجاج

میر ٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہندو انتہاپسند تنظیموں نے ایک مسلمان خاندان کو مکان فروخت کرنے پر احتجاج کیاجس سے خطے میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور فرقہ وارانہ دبائو کی عکاسی ہوتی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے تھاپر نگر میں ایک مسلمان تاجر سعید احمد نے 1.50کروڑ روپے میں ایک مکان خریدا تھا۔ہندوتوا تنظیموں نے خریدو فروخت مکمل ہونے کے باوجودسعید احمد پر دبا ئو ڈالنے اورسودے کو منسوخ کرانے کے لئے صدر بازار پولیس اسٹیشن کے باہراحتجاجی دھرنا دیااور ہندو بھجن گائے۔ رپورٹس کے مطابق سعید احمد پولیس اسٹیشن جاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اکھل بھارتیہ ہندو سرکشا سنگھٹن کے سچن سروہی سمیت مقامی ہندو رہنمائوں نے اصرار کیا کہ اس سودے کو منسوخ کر دیا جائے اور دعوی کیا کہ اس سے ہندو ہجرت کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔ تاہم کمیونٹی کے کچھ افراد نے پولیس کو ثالثی کی اجازت دی۔مقامی رہائشیوں اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے اورڈرانے ڈھمکانے کے لئے اس طرح کے واقعات 2014میں مرکز میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک معمول بن چکے ہیں۔ میرٹھ میں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیںاور 2017میں اسی طرح ہندو اکثریتی علاقوں میں گھر خریدنے والے مسلمان خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں کمیونٹیز کو الگ تھلگ کرنے اور خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے کی ایک وسیع مہم کی عکاسی کرتی ہیں جس سے بھارت کا سماجی اور فرقہ وارانہ تانہ بانہ مزید انتشار کا شکارہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button