پاکستان

پراپیگنڈے کے باوجودبھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپا نہیں سکتا،پاکستان

نیویارک:
پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ بھارت اپنی جھوٹی مہم اور پراپیگنڈے کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا سے نہیں چھپا سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارتی وفد کے بیان کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت عدم برداشت کا ایک تماشا بن چکی ہے جہاں اسلامو فوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی حیثیت دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ تو کبھی بھارت کا حصہ تھا ، نہ ہی بن سکتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت اگر واقعی کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو اقوام متحدہ، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے، تاکہ دنیا حقیقت دیکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہندوتوا بلوائی مسلمانوں کومسلسل قتل کررہے ہیں ، مساجد مسمار کی جاتی ہیں جبکہ گرجا گھروں کو جلایا جا رہا ہے۔صائمہ سلیم نے عالمی برادری کو بتایا کہ بھارت میں نسل کشی کے مطالبے اور نفرت انگیز تقاریر معمول بن چکی ہیں، جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر تشخص مٹ چکا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت کا جنگجویانہ رویہ اور خطے کے ہمسایہ ممالک کے خلاف دھمکی آمیز اقدامات جنوبی ایشیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔صائمہ سلیم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ صرف بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پامالی ہے بلکہ انسانی حقوق اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button