مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ضلع رام بن میں ایک اور کشمیری کی زرعی اراضی ضبط

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ایک اور کشمیری کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع رام بن کے علاقے ڈمکی-سمبر میں ایک آزادی پسند کارکن فاروق احمد کی 4کنال11مرلہ زرعی اراضی کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کیاہے۔مبصرین کے مطابق کشمیریوں کی املاک اور زمینوںکی ضبطی بھارتی حکومت کی کشمیریوں کو انکے گھروں، زمینوں اور ذرائع معاش سے محروم کرنے اورڈرانے دھمکانے کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔
بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی املاک اور زمینوں کی ضبطی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے ۔انسانی حقوق کے گروپوں نے واضح کیا ہے کہ ان جبری اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور ضبط شدہ املاک پر غیر مقامی ہندئوں کو آباد کرنا ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجاسکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button