مقبوضہ جموں و کشمیر

بارش اور برفباری کے باعث سرینگر ایئرپورٹ پر آپریشن متاثر، 42 پروازیں منسوخ

سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کو وادی کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث سرینگر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی اورلینڈ کرنے والی42 پروازیںمنسوخ کر دی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک 42 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ ہی کوئی پرواز ری شیڈول کی گئی اور نہ ہی آج کوئی پرواز اڑان بھر سکی۔وادی کشمیرمیں خاص طور پر بالائی علاقوں میں آج برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button