مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں : ”کشمیر ٹائمز“ کے دفتر پر” ایس آئی اے“ کا چھاپہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے” سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ ( ایس آئی اے )نے معروف انگریزی اخبار ”کشمیر ٹائمز “ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے اخبار کی ایگزیکٹو ایڈیٹر اور ممتاز کشمیری صحافی اور مصنفہ انورادھا بھسین کے خلاف حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے سلسلے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان پر مقبوضہ علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی ناانصافیوں کے بارے میں رپورٹس شائع کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔
انورادھا بھسین بی جے پی کی ہندو توابھارتی حکومت کی کشمیری دشمن پالیسیوں کی سخت ناقد ہیں ۔ انہوںنے اگست 2019میں 370اور 35اے دفعات کی غیر قانونی منسوخی پر بھی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ KMS-03/M






