مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: آتشزدگی کے واقعے میں5مکان خاکستر

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سری نگر کے علاقے خانیار نوپورہ میںآج آتشزدگی کے ایک واقعے میں پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز سرینگر ڈاکٹر عاقب حسین میر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آگ بہت زیادہ تھی جسے سخت کوششوں کے بعد ملحقہ عمارتوں تک پھیلنے سے روکا گیا۔انہوں نے مقامی لوگوں کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے فائر ٹینڈرز کے موقع پر پہنچنے تک دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہا کہ آتشزدگی کیوجہ سے پانچ گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔
حکام نے متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔KMS-09/M







