پاکستان

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیااستحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں اپنے اطمینا ن اورعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔
فیض نقشبندی نے کہا کہ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی وزیر اعظم اور صدر مملکت کی طرف سے ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا اعتراف ہے۔ انہوںنے کہا کہ رواں برس مئی کی پاک بھارت لڑائی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے اور بھارت کو ایک بھر پور سبق سکھایا ، اس سے نہ صرف دنیا میں پاکستا ن کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ بھارتی قبضے کےخلاف جدوجہد میں مصروف کشمیریوںکے حوصلوںکو بھی ایک نئی مہمیز ملی۔
سید فیض نقشبندی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کمان میں ملک نئے ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ کامیابیوں کی طرف گامزن ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button