بھارت

لیونل میسی کی آمد پر کولکتہ اسٹیڈیم میں شدید بدنظمی، توڑ پھوڑ، واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کولکتہ : بھارتی شہر کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد پر ناقص انتظامات کے باعث شدید بدنظمی اور توڑ پھوڑ ہوئی جس کے باعث فٹ بالر اپنے مداحوں سے ملے بغیر ہی واپس لوٹ گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی بھارت کے تین روزہ دورے پر کولکتہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے کولکتہ کے لیک ٹائون میں واقع شری بھومی اسپورٹنگ کلب میں اپنے 21میٹر بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ تاہم یہ نقاب کشائی آن لائن کی گئی۔بعد ازاں لیونل میسی کولکتہ کے اسٹیڈیم پہنچے مگر وہاں شدید بدنظمی اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے وہ کچھ منٹ ہی اسٹیڈیم میں موجود رہے جس پر مداحوں میں مایوسی پھیل گئی۔اسٹیڈیم میں موجود ایک شائق نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایونٹ انتہائی خراب انداز میں منعقد کیا گیا تھا۔ان کے مطابق میسی کے اردگرد سیاسی رہنمائوں اور وزرا ء کا ہجوم تھا جس کی وجہ سے عام شائقین انہیں دیکھ بھی نہ سکے۔انہوں نے کہاکہ میسی نے اپنی آمد پر نمائشی فٹبال بھی نہیں کھیلی جبکہ منتظمین کی جانب سے شاہ رخ خان کی آمد کے دعوے بھی پورے نہ ہو سکے۔شائقین نے وقت اور پیسے کے ضیاع اور جذبات مجروح ہونے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔واقعے کے بعد ریاستی حکام کی جانب سے لیونل میسی اور ان کے مداحوں سے باقاعدہ معذرت کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچا ئوکے لیے سفارشات پیش کرے گی۔بعد ازاں لیونل میسی کے قیام کے ہوٹل کے باہر جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے بھی پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ لیونل میسی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے تھے جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہجوم کے بڑھتے دبا ئواور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے معمولی لاٹھی چارج اور دیگر اقدامات کرنا پڑے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button