بھارت
بھارت :منی پور میں گائوں کے سربراہ کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا
امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک گائوں کے سربراہ کو گولی مار کرقتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع چوراچند پور میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گائوں کے سربراہ کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناختM.Haokipکے طور پر ہوئی ہے جوٹی کھونومپال گائوں کا سربراہ تھا۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے بتایاکہ حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن شبہ ہے کہ یہ یونائیٹڈ کوکی نیشنل آرمی کے باغیوں کی کارروائی ہے۔ یونائیٹڈ کوکی نیشنل آرمی نے بھارت اور منی پور حکومتوں کے ساتھ آپریشنز کی معطلی کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔





