مقبوضہ کشمیر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے نتیش کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھنچنے شرمناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہایک خاتون چاہے وہ مسلمان ہو یاحجاب پہنتی ہو پر اس طرح ہاتھ ڈالنا اس کے کپڑوں کو چھونا انتہائی شرمناک حرکت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز شخص کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے کپڑوں کو چھوئے یا پھر زبردستی اس کاحجاب کھینچے ۔انہوں نے نتیش کمار سے خاتون ڈاکٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ نتیش کمار کی طرف سے سی ایم ہائوس میں تقرر نامے دینے کی تقریب کے دوران مسلم ڈاکٹر کا زبردستی حجاب کھینچے پر دنیا بھر میں کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور نتیش کمار کے اس شرمناک اقدام کو شرمناک اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔





