مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی فورسز نے رات وقت نگرانی تیز کر دی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پورے سرینگر میں رات وقت گشت اور نگرانی کا سلسلہ تیز کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کوبتایا کہ رات کے اوقات میں فوج کی مشترکہ ٹیموں کو اہم جنکشنوں، داخلی اور خارجی راستوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کیاگیا ہے ، جہاں گاڑیوں کی تلاشی ور مسافروں کی شناخت کی تصدیق کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں بھی سرینگر اورنواحی علاقوں میں رات وقت نگرانی جاری رہے گی۔
ادھر بھارتی فوج کی صبری بریگیڈ نے جموں کے علاقے پورمنڈل میں ولیج ڈیفنس گارڈز کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔








