مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں خاتون کی پراسرار حالت میں موت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع اسلام آباد کے علاقے مرہامہ بجبہاڑہ میں ایک خاتون اس کی رہائش گاہ پر پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون کی شناخت شیرازہ بانو کے نام سے ہوئی ہے جو عبدالحمید کمار کی اہلیہ ہے اوربلیار مرہامہ کی رہائشی ہے۔ اس کی عمر 37سال کے لگ بھگ تھی اور وہ پیشے کے لحاظ سے گھریلو خاتون تھی۔واقعے کے بعد سنگم پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔






