مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بانہال میں ماں اور تین کمسن بچوں کی پراسرار موت


سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے علاقے بانہال میں بدھ کو تین نابالغ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ایک سرکاری افسر نے بتایاکہ یہ افراد بانہال کے چک نروا گائوں میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو بانہال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت عبدالرشید کی بیوی35سالہ نور جہاںاور اس کے بچوں12سالہ ظفر احمد،8سالہ شہزہ بانواور5سالہ آسیہ بانو کے طورپر ہوئی ہے۔موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکاہے تاہم ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کے ہیٹر(انگیٹھی)سے گیس کا اخراج موت کی وجہ ہوسکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button