بھارتی فورسز کی سرینگر جموں ہائی وے پر بڑے پیمانے پرگاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اورتحقیقاتی اداروں نے سرینگر جموں ہائی وے کے ساتھ خاص طور پر نیویگ ٹنل پر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں تلاشی شروع کی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز گاڑیوں کی مکمل چیکنگ اور24گھنٹے کڑی نگرانی کے علاوہ مسافروں کی بھی جامہ تلاشی لے رہی ہیں۔ قابض حکام کا یہ اقدام مقبوضہ علاقے میں لوگوں کی نقل و حرکت اور اہم بنیادی ڈھانچے کی نگرانی کاحصہ ہے ۔سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس کولگام عنایت علی چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقاتی اداروں کو باہمی رابطے کو مضبوط بنانے ، ہنگامی ردعمل کو یقینی بنانے اور حادثات کو روکنے کے لیے حدرفتار نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ نگرانی اور خطرات کی نشاندہی کے لیے نگرانی کے جدیدنظام، بشمول وال ریڈار اور تھرمل اسکریننگ ٹیکنالوجی کی تنصیب پر بھی غور کیاگیا ۔بھارتی فوجیوں کے کریک ڈائون کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ اورمسافرو ں کی جامہ تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔




