مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ: سٹرک حادثے میں 2بچے جانبحق، ایک زخمی
مسافر گاڑی ، لوڈکیریئر کے درمیان تصاد م کے نتیجے میں چھ افراد زخمی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑ ہ میں ایک سڑک حادثے میں دو بچے جانبق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار قریشی محلہ میں ایک ٹریکٹر نے تین بچوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 8 سالہ عالیہ بشیر اور 9 سالہ اذلان سجاد قریشی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک اور بچہ شیزان منیر زخمی ہوا۔
ایک اور واقعہ میں ضلع کے علاقے تریہگام میں ایک مسافر گاڑی اور لوڈ کیریئر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ مسافر زخمی ہوگئے





