مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ” زیر حراست کشمیری نوجوان کے گھر پر ”ایس آئی اے“ کا چھاپہ

بھارتی فورسز نے ڈوڈہ، کشتواڑ اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن تایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک زیر حراست کشمیری نوجوان کے گھر پر سری نگر میں چھاپہ مارا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کے گھر پر سرینگر کے علاقے نوگام میں چھاپہ مارا گیا۔پولیس حکام نے خود تصدیق کی کہ چھاپہ ایک ایسے شخص کے گھر پر مارا گیا جو اس وقت نوگام تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“کے تحت ایک جھوٹے مقدمے میں بند ہے۔
دریں اثناءبھارتی فورسز نے جموں خطے کے ڈوڈ ہ اور کشتواڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button