مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں :پولیس نے فلسطینی جھنڈے والا ہیلمنٹ استعمال کرنے پر کھلاڑی اورٹورنامنٹ کے منتظم کو طلب کرلیا

جموں:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک کرکٹ میچ کے دوران فلسطینی جھنڈے والے ہیلمنٹ کے استعمال پر ایک کھلاڑی اور نجی ٹورنامنٹ کے منتظم کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران ایک کرکٹر کی طرف سے استعمال کئے گئے ہیلمٹ پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا تھا ۔جس کے بعد پوچھ گچھ کے لیے کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے منتظم دونوں کوطلب کیا گیاہے۔







