تعزیت

محمد لطیف لون کے والد کی وفات پراسلام آبا میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد:  کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے مہاجر اتحاد فورم باغ آزاد کشمیر کے چیئرمین اورممتاز تاجر رہنما محمد لطیف لون کے والد کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں وفات پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقادکیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ سینئرحریت رہنما ئوںمحمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر ، مشتاق احمد بٹ ،شمیم شال، سید اعجاز رحمانی ،حاجی محمد سلطان،راجہ شاہین ، زاہد اشرف،زاہد مجتبیٰ ،سید گلشن،ظہور احمد اور دیگر افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ دعائیہ مجلس میں مرحوم کے بلنددرجات، ایصالِ ثواب اور جنت نشینی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ حریت رہنمائوں نے محمد لطیف لون سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button