معروف حریت رہنما خواجہ شجاع عباس(مرحوم) کے والد خواجہ محمد قاسم انتقال کرگئے
اسلام آباد : معروف حریت رہنما خواجہ شجاع عباس مرحوم کے والد گرامی شیشن جج (ر)خواجہ محمد قاسم طویل علالت کے بعدآج سرینگرمیں وفات پا گئے۔
خواجہ محمد قاسم کا آبائی تعلق ضلع بارہمولہ کے علاقے گنڈ خواجہ قاسم پٹن سے تھا۔ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ وہ گزشتہ کئی برس سے سرینگر میں رہائش پذیرتھے۔
مرحوم کو حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کے ساتھ ہمدردی اورغیر قانونی طور پرنظر بند افراد کی رہائی کے احکامات کی پاداش میں سال 2002 میں جبری طور پر ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج شام سرینگر کے علاقے قمر وار ی میں مولانا سید ارشد الموسوی الصفوی کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں ججز ، وکلا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
یاد رہے کہ خواجہ محمد قاسم کے فرزند خواجہ شجاع عباس 1990 میں مقبوضہ وادی کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آئے تھے ۔ وہ دسمبر 2019 میں داعی اجل کو لبیک کہہ تھے۔
مظفر آباد سمیت راولپنڈی ، اسلام آبادمیں مقیم کشمیری برادری نے خواجہ محمد قاسم کی وفات پر گہرے دکھ اور ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔







