بھارت

بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں مزید سخت کردیں

ڈھاکہ: بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ نئی پابندیوں کا اطلاق کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں قائم سفارتی مشنز کے ذریعے کیاگیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزوں پر پابندیاں مز ید سخت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیاں نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ بھارتی شہریوں کیلئے ہر قسم کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔وزارت کے مطابق کولکتہ میں واقع بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا سروسز مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں بھارتی شہریوں کے لیے سیاحتی اور دیگر ویزا خدمات روک دی گئی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس سے قبل 22دسمبر کو بنگلہ دیش نے نئی دلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی میں قائم ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔آسام کے شہر گوہاٹی میں بھی قونصلر سروسز بند کر دی گئی تھیں۔کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے ایک عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ اقدام اعلی حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور فی الحال صرف کاروباری اور ملازمت کے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ہندو انتہاپسند وشو ہندو پریشد کے لیڈروں اور کارکنوں نے ممبئی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیاہے ۔مظاہرین مشن کے قریب جمع ہوئے اور بنگلہ دیش مخالف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button