APHC

بھارت حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہاہے، حریت کانفرنس

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاصہ کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارت ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر کے ان کی جگہ غیر کشمیری بھارتی ہندو ملازمین تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے یہ ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت میں بدلنے کے مذموم بھارتی منصوبے کا حصہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرلیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ استصواب رائے کا مطالبہ کشمیری عوام کا قانونی حق ہے، یہ حق اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے ،بھارتی حکومت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو ہرگز مرعوب نہیں کرسکتی اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنی منصفانہ جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button