پاکستان

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیراجیت دووال کے تاریخ سے بدلہ لینے سے متعلق حالیہ بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کی زبان ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کی عکاسی نہیں کرتی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے ریمارکس پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں اور اس طرح کی بیان بازی ان عناصر کی جانب سے حیران کن نہیں جو اپنی نفرت انگیز سوچ کو تاریخ کے فرضی بدلے کا لبادہ پہنا کر پیش کرتے ہیں۔ایسے بیانات دراصل نفرت پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں فرضی تاریخی دشمنیوں کو ذمہ دارانہ سفارت کاری کا متبادل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہرزہ سرائی نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتی ہے بلکہ امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔ بھارت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات اور ماضی کے مبینہ حساب چکانے کی سوچ علاقائی سلامتی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلسل سخت اور جارحانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، جنہیں مبصرین جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول کے اس بیان کو بھارت کے سخت گیر اور تصادم پر مبنی ذہنیت کی عکاسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کے قیام سے انکار جیسے بیانیے اور مئی 2025کے تنازع میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر پائی جانے والی ناراضی بھی شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button