پاکستان

معرکہ حق کو ایک سال مکمل؛ آئی ایس پی آر کے ولولہ انگیز ملی نغمے کی بھرپور پذیرائی

شاندار نغمہ کے لہو گرما دینے والے اشعار اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا

اسلام آباد:معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہوگیا تاہم اس دوران فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ولولہ انگیز ملی نغمہ” اللہ اکبر، تیار ہیں ہم” کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال بھارت کے نام نہاد آپریشن سندو ر کے جواب میں پاکستان کے معرکہ حق کے موقع پر ریلیز کیے گئے آئی ایس پی آر کے ملی نغمہ نے عوام کے دل جیت لیے۔آئی ایس پی آر کے شاندار نغمہ میں لہو گرما دینے والے اشعار اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا، معرکہ حق کے موقع پر ولولہ انگیز ملی نغمہ نے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھا دیا۔ نغمے کے جوشیلے بول غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم نے فوج اور عوام کا جذب ایمان تازہ کر دیا۔ملی نغمے میں بھارت کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ بھارت نہیں جانتا کہ اس نے کس باہمت قوم کو للکارا ہے، پاک فوج بھارت کی ہر قسم کی اشتعال انگیزی پر جوابی وار کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیار اور سخت ترین تربیت نے افواجِ پاکستان کو مکار دشمن پر یقینی برتری دلائی۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی عزم اور دفاعِ وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی۔
یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ کو جوا ز بنا کر بھارت نے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کرتے ہوئے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے خلاف معرکہ حق شروع کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button