جھار کھنڈ : مسلمان شخص پراسرار طور پر مردہ پایا گیا، اہلخانہ کا احتجاج ، انصاف کا مطالبہ

رانچی:بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ایک مسلمان شخص اپنے کرایے کے کمرے میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ہے۔ ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا 30سالہ علاﺅ الدین پانچ برس قبل روزی روٹی کی تلاش میں جھار کھنڈ منتقل ہوا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علاﺅ الدین کی لاش جمعرات کو اسکے کرایے کے مکان سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے جبکہ علاﺅ الدین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیاگیا ہے۔ وہ مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کا رہائشی تھا ۔ اسکی لاش ملنے پر مرشد آباد میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ اہلخانہ سمیت علاقے کے لوگوں نے سڑک پر دھرنا دیکر انصاف کا مطالبہ کیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاو¿الدین کو بنگالی ہونے کی وجہ سے بار بار ہراساں کیا جاتا تھا۔اسکی والدہ نے کہا کہ غنڈوں نے اسے مارا پیٹا اور گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ بعد میں اس کی لاش کو لٹکا دیا تاکہ خودکشی کا رنگ دیا جاسکے۔







