حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا سردار کامران خان سے انکے والد کے انتقال پراظہار رنج و غم

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر کی قیادت میں اعظم ہائوس کا دورہ کیااورچیئرمین کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل سردار کامران اعظم خان سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد نے مرحوم کو انکی کشمیر کاز ، دینی اقدار اور سماجی فلاح و بہبود کیلئے شاندارخدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد نے وفد نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور سردار کامران اعظم خان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ آخر میں وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرحوم کی خدمات اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور قومی جدوجہد کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔حریت وفد میں کشمیری حریت رہنماء شیخ عبدالمتین، مشتاق احمد بٹ،امتیاز وانی اوردیگر شامل تھے۔








