مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرجاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو چھپانے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروسز 2G، 3G، 4G اور 5Gکو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔کشتواڑ کے علاقوں سنگھ پورہ، چنگام اور چترو میں 29جنوری سے موبائل انٹرنیٹ سروسزمعطل ہیں ۔ قابض حکام نے بھارت مخالف عناصر کی طرف سے ممکنہ غلط استعمال کی آڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا حکم جاری کیاہے۔انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا حکم محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری چندراکر بھارتی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون کی ایڈوائس پر جاری کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button