بھارت

شورش زدہ بھاریت ریاست منی پور میں پرتشدد جھڑپیں جاری ، کرفیو نافذ

امپھال :شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں اوکھرل کے گائوں لیٹن میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں مکانات آگ لگنے سے تباہ ہو گئے۔ جھڑپوں کے بعد سے علاقے میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 8فروری بروزاتوارکوجھڑپوں کے بعد لیٹن گائوں، اوکھرل میں جس میںغیر معینہ مدت کا کرفیو نافذہے ۔ ککی ہیومن رائٹس کونسل نے اقوام متحدہ اور عالمی رہنماں سے اپیل کی ہے کہ منی پور میں 250سے زائد ککی افرادکو قتل کیاگیا ہے ۔کونسل نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی اور علیحدہ ککی ریاست کے قیام کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ 8فروری منی پورکے کو اوکھرل کے گائوں لیٹن میں پرتشددجھڑپوں کے دوران ککی برادری کے 50سے زائدگھروں کو آگ لگا دی گئی ج سے 300سے زائد شہری بے گھر ہوئے اور فائرنگ کے تبادلے میں 15افراد زخمی ہوئے۔ شورش زدہ ریاست میں مئی 2023سے جاری پر تشد د جھڑپوں کے دوران سینکڑوں افراد قتل اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں ۔ 60ہزار بنے گھر افراد کیمپوں میں مقیم ہیں جبکہ میتی قبلے کے بلوائیوں نے کوکی برادری کے 4,786مکانات اور 386چرچ کو تباہ کردیاہے۔ ہندوتوا بی جے پی حکومت مجرموں کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ککی رہنماں کو جھوٹے مقدمات میں جیل میں قید کیاجارہاہے جبکہ منی پور پولیس بھی میتی برادری کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق یہ محض "جھڑپیں” نہیں، بلکہ ریاستی سرپرستی میں نسلی کشی کے واقعات ہیں۔کونسل نے اقوام متحدہ سے منی پور میں میتی برداری کے قتل عام کی فوری تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button