بھارت

اوڈیشہ میں مذہبی فسادات، مودی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں نے بھارت کو نفرت کی آگ میں دھکیل دیا

نئی دلی:بھارت میں ہندوتوا مودی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں نے ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک دیاہے ۔ ریاست اوڈیشہ میں درگاپوجا کے دوران مذہبی کشیدگی اورفسادات نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہفتے کی شب شروع ہونے والی جھڑپیں اتوار کو شدت اختیار کر گئیں اور صورتحال سنگین فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل ہوگئی۔ مشتعل انتہا پسند ہندوئوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس مقامات پر آگ لگا دی۔مقامی انتظامیہ نے حالات قابو سے باہر ہونے پر 36گھنٹوں کے لیے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہنگامے درگاپوجا ریلی کے دوران اس وقت شروع ہوئے جب مظاہرین نے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے شہر کے لیے صرف ہندو شناخت کا مطالبہ کیا۔شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتورویڈی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی عوام میں تفریق اور نفرت بڑھا رہی ہے۔انہوں نے اس واقعے پر انتہائی افسوسناک کا اظہار کیا ۔ کانگریس رہنما پرمود تیواری نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ بی جے پی کی جانب سے جان بوجھ کر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اوڈیشہ کے فسادات بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی اور مودی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، جو پورے ملک میں سماجی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button