بھارت

سماجی انصاف کا”عالمی دن ”، بھارت میں مسلمان ، دیگر اقلیتیں انصاف سے مسلسل محروم

اسلام آباد:آج دنیا بھر میں” سماجی انصاف ”کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاہم دنیا کے سب سے بڑے نا م نہاد جمہوری ملک بھارت میں مسلمانوںاور دیگر اقلیتوں کی حالت زار بدستور ابتر ہے اور اکثریتی ہندو طبقے کی طرف سے انہیں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مساوات سماجی انصاف کی بنیاد ہے، تاہم مودی کے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں ، دلتوں اور سکھوں کو بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔بھارت میں ادارہ جاتی تعصب کا سامنا کرنے والی اقلیتوں کے لیے عالمی یوم سماجی انصاف کوئی معنی نہیں رکھتا اور بھارت کو یہ دن منانے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ وہ ملک میں موجود اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق سے بھی مسلسل انکار کر رہا ہو۔مودی کی زیر قیادت بھارت میں مسلمانوں، مسیحی برداری، دلتوں اور سکھوں پر حملوں میں پریشان حد تک اضافہ ہواہے اور ہندوتوابلوائیوں کی طرف سے نفرت انگیز اقدامات نے بھارت میں اقلیتوں کو شدیدخوف میں مبتلا کر دیاہے ۔مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عالمی برادری بھی بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور انسانی حقوق کے سنگین پامالیوں پر خدشات کااظہار کر رہی ہے ۔بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نے نام نہادجمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button