بھارت
اترپردیش: بی جے پی کی یوگی حکومت نے صدیوں پرانا مزار مسمار کر دیا

لکھنو،: بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں قائم بی جے پی حکومت نے ایک ترقیاتی منصوبے کی آڑ میں مسلمانوں کے ایک قدیم مزار کو منہدم کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے شہر گورکھپور میں حضرت بابا جعفر علی شاہ کے مزار کو نکاسی آب کے توسیعی منصوبے کی آڑ میں مسمار کیاگیا۔ انتظامیہ نے مسماری کے وقت پولیس کی بھاری نفری طلب کر رکھی تھی ۔یہ مزار کئی دہائیوں پرانا تھا ۔ مزار کی مسماری سے علاقے کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پھیل گیا ۔
یاد رہے کہ 2014میں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت میں مسلمانوںکا جینا حرام ہوچکا ہے ۔ مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کو قتل کرنا ، انکے گھرو ں ، مساجد ، مزاروں وغیرہ کی مسماری روز کا معمول ہے ۔






