بھارت
اترپریش: ہند و توا غندوں نے 15سالہ دلت لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر باندہ میں ہندو توا غنڈوںنے ایک 15سالہ دلت لڑی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ایک ہوٹل میں پیش آیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق18سالہ مہیش خوشوا اور 19سالہ شکتی سنگھ نے منگل کی رات لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک پل کے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا ہے ۔ لڑکی کے والد کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میںکہا گیا کہ انکی بچی اپنی ایک دوست کے ساتھ خریداری کے لیے بازار گئی ہوئی تھی کہ مذکورہ ملزمان اسکی بچی کو رو ک کر ایک ہوٹل میں لے گئے اور اسکی عصمت دری کی۔ پولیس نے کہا کہ مہیش خوشوا اور شکتی سنگھ کے ساتھ ایک 15سالہ نابالغ لڑکا بھی تھا۔ پولیس کےمطابق اس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔







