بھارت میں میڈیا جمہوریت، آئین اور سچ کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے،ریٹائرڈ جسٹس جوزف
نئی دلی:
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس کورین جوزف نے کہا ہے کہ بھارت میں میڈیا جمہوریت، آئین اور سچ کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کورین جوزف نے نئی دلی میں عدالتی احتساب اور اصلاحات کیلئے مہم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس سے قبل ہم نے بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا لیکن وہ تمام چیزیں جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا،ان کے بارے میں کسی بھی میڈیاکوئی بات نہیں کی گئی سوائے چند پرائیویٹ میڈیا کے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں میڈیا میں حقائق کا کوئی نڈراور سچا ورژن نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں جمہوریت کو ریاست کے چوتھے ستون میڈیاکی وجہ سے شدیددھچکا پہنچاہے کیونکہ یہ ملک کو ناکام بنا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کا چوتھا ستون میڈیا ہے اور وہ جمہوریت ،آئین اور سچ کا دفاع کرنے میں ناکام رہاہے۔