بھارت

تریپورہ :” بی ایس ایف“ اہلکار کی خود کشی

ٓٓاگر تلہ:ریاست تریپورہ کے مغربی ضلع میں آج صبح پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 42ویں بٹالین کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح تقریباً پونے چھ بجے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت راجستھان کے علاقے ‘دوسود’ کے رہائشی ناگیندر کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خود کشی کا یہ واقعہ ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹر ی اہلکاروں میں خود کشیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔ خود کشی کی وجوہات میں شدید ذہنی تناو¿، طویل ڈیوٹی ، چھٹیاں نہ ملنا وغیرہ شامل ہیں۔
خود کشی کے اکثر واقعات شورش زدہ علاقوں جیسے مقبوضہ جموں کشمیر، چھتیس گڑھ منی پور، آسام ،تری پورہ وغیرہ میں پیش آتے ہیں۔ان علاقوں میں مقامی آبادی کے خلاف ظلم و ستم کی کارروائیوں کے باعث ضمیر کی خلش اور ذہنی کوفت کے باعث بھی اکثر اہلکار ذہنی تناﺅں کا شکار ہو کر خود کشی کر لیتے ہیں ۔ طویل عرصے تک گھر سے دور ی، افسران کیطرف سے امتیازی اور سخت رویہ بھی خود کشی کاباعث ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button