APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ ، لبریشن فرنٹ کی ایران کیخلاف اسرائیلی ، امریکی جارحیت کی شدید مذمت

آیت اللہ خامنہ ای کا امت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا، غلام محمد صفی

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ننگی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں امریکہ اور اسرائیل کے بزدلانہ حملوں میںشہادت پانے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت عالمِ اسلام کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف ایران کے روحانی و سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ عالمی سطح پر مظلوم اقوام، بالخصوص فلسطینی عوام کے حق میں ایک مضبوط، واضح اور غیر متزلزل آواز تھے۔ ان کی قیادت نے امتِ مسلمہ کو اتحاد، خودمختاری اور استعماری دبا کے خلاف استقامت کا پیغام دیا۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آیت اللہ خامنہ ای کا موقف ہمیشہ اصولی اور ثابت قدم رہا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو پوری اسلامی دنیا کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی بصیرت اور فکری رہنمائی نے نہ صرف ایران بلکہ عالمِ اسلام میں مزاحمتی شعور کو تقویت بخشی۔۔غلام محمد صفی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی فکری میراث، مظلوم اقوام کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کی شہادت ان کے نظریات کو کمزور نہیں کرے گی بلکہ ان کے افکار مزید قوت اور وسعت کے ساتھ دنیا بھر میں گونجتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی برادری، خصوصا اقوام متحدہ، سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحیت کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس ایرانی عوام کے اس عظیم غم میں برابر کی شریک ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل مشترکہ فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں ایران جیسے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے خلاف یکطرفہ حملے کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں بے گناہ ایرانی شہری، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہورہے ہیں اور بڑے پیمانے پر املاک تباہ ہورہی ہے۔۔ترجمان نے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا۔
دریں اثنا لبریشن فرنٹ نے بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے رہنماں اور کشمیری تارکینِ وطن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ ان رہنماں میں راجہ مظفر خان حال مقیم امریکہ ، لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترمان محمد رفیق ڈار اور نائب چیئرمین سلیم ہارون کے علاوہ معروف کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی امریکہ اور ارشاد ملک برطانیہ شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت کی موجودہ حکومت کی جانب سے آزادی پسند کشمیری سیاسی رہنماں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنا ان کی جارحانہ پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد جموں کشمیر کے عوام کی آزادی کے مطالبے کو بزور طاقت دبانا اور خاموش کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button