بھارت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ قابلِ اعتماد نہیں ہے
امریکی بحریہ ایران کے خلاف بھارتی بندرگاہوں کا استعمال کر رہی ہے

اسلام آباد : بھارت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ قابلِ اعتماد نہیں ہے ، وہ لوگوں کو مہمان بنا کر بلاتا ہے اور پھر انہیں دشمنوں کے سامنے قربانی کے طور پر پیش کر دیتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق ایرانی بحریہ کا جہاز IRIS Dena بھارت کی میزبانی میں منعقدہ فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد بھارتی ساحلوں سے روانہ ہوا ۔جب یہ بھارتی پانیوں میں سفر کر رہا تھا تو اسے ایک امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا اور بھارت کی مدد کے بغیر امریکہ ایرانی جہاز پر حملہ نہیں کر سکتا تھا۔ جہاز پر سوار 100 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ حیران کن طور پر بھارتی بحریہ نے تلاش اور ریسکیو آپریشن بھی شروع نہیں کیا بلکہ سری لنکن بحریہ نے 78 ایرانیوںکو بچالیا۔ ایک امریکی دفاعی تجزیہ کار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ امریکہ بھارتی بندرگاہوں کو استعمال کر رہا ہے۔ اسی طرح مودی کے حالیہ اسرائیل دورے اور اس بیان کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے جس میںانہوں نے اسرائیل کو”فادر لینڈ“ قرار دیا تھا۔ سابق بھارتی نیوی چیف نے بھی خبردار کیا تھا کہ ان پانیوں میں ایک جوہری آبدوز سرگرم ہے اور بھارت کو اپنے دروازے پر سمندری جنگ لائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرنا چاہیے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی اب غیر جانبدار نہیں رہی۔ بھارت ایران کے خلاف فریق بن چکا ہے اور اس نے ایران کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔







