بھارت
بھارت آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ
نئی دلی: بھارت میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے انتخابی نتائج بتاتے ہیں کہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اودھیش پرساد نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں جمہوری اداروں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔
انہوںنے کہا کہ بنگال کے الیکشن نتائج دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ملک آمریت کی طرف جا رہا ہے اور جمہوریت اور دستور شدید خطرے میں ہیں۔







